Urdu

ہم ملک گیر سطح پر متحرک ہیں ۔

پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے بڑا آبادی والا ملک ہے جہاں 50 ملین سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے دکھوں کو دور کرنے کے لیے این جے ویلفیئر ٹرسٹ بنایا گیا ہے جو غریب لوگوں کے لیے مفت کاروبار قائم کرنے میں مدد کرتا ہے

ہمارے بارے میں

عرصہ دراز سے ہمارا خاندان پاکستان بھر میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ ہم نے کامیابی کے ساتھ ایک 10 بستروں پر مشتمل چیریٹی ہسپتال ، ایک مسجد ، دو پیشہ وارانہ تربیتی مراکز ، ایک بچوں کا پارک ، ایک لڑکیوں کا سکول اور ایک پارک میں خواتین کے لیے ایک مصلے قائم کیا ہے۔ اسی طرح ہم نے میڈیکل کیمپ ، آئی کیمپ اور خواتین میں 300 سلائی مشینوں کی تقسیم کا اہتمام کیا۔ دور دراز علاقوں میں مہارت رکھنے والی خواتین کا انتخاب کیا گیا ، سلائی مشینوں کی تقسیم کا مقصد خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا تھا۔

لہذاہمارے خاندان نے ایک تنظیم ”این جے ویلفیئر ٹرسٹ “قائم کرکے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاکہ اللہ رب العزت کو راضی کیا جا سکے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ماضی میں ہماری مدد کی اور جو نیک مقصد کے لیے ہمارا ساتھ دیں انہیں اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے

این جے ویلفیئر ٹرسٹ بے سہارا لوگوں کو ایک متحرک کاروباری افراد میں تبدیل کرنے پر یقین رکھتا ہے ، جس کے تحت مفلوک الحال طبقے کو معاشرے کے ایک معزز طبقے میں تبدیل کیا جاتا ہے جو اپنی حالت کو خود سدھارتے ہیں اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔

ہم انفرادی صلاحیت اور معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے “فی سبیل اللہ” کاروبار قائم کرتے ہیں تاکہ پورا خاندان ترقی کرے۔ این جے ٹرسٹ کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری قرض نہیں ہے ، تاہم مستفیض حضرات کو چاہئے کہ اس نیک مقصد میں ٹرسٹ کا بازو بنیں

ہمارا وژن۔

ضرورت مند لوگ اپنی روزی کما سکیں ، باعزت زندگی گزاریں اور معاشرے میں مقام حاصل کریں۔

ہمارا مقصد

 مستحق لوگوں کے لیے چھوٹے کاروبار قائم کرنا، جن کے پاس ہنر موجود ہے یا کاروبار چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
 کاروبار چلانے کے لیے بنیادی مہارت فراہم کرنا

اہلیت کا معیار۔

 غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد این جے ویلفیئر ٹرسٹ کی مدد کے اہل ہیں۔ تاہم کاروبار کے قیام کے لیے درج ذیل کو ترجیح دی جائے گی۔

بیوہ / طلاق یافتہ (خاص طور پر انحصار کرنے والے بچوں کے ساتھ)۔

یتیم۔

معذور افراد (خاص طور پر منحصر خاندان کے ساتھ)۔

خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد۔

رضاکاروں کے لیے نوٹ۔

این جے ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان بھر کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے مستحق افراد تک پہنچنے کے لیے رضاکاروں پر بھروسہ کرتا ہے۔

پاکستان کے کسی بھی حصے میں رہنے والا رضاکار اس صفحے پر دستیاب فارم کی مدد سے غریب / ضرورت مند کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

رضاکار کو تعریفی سند دی جائیگی بشرطیکہ فراہم کردہ معلومات درست ہوں اور ٹرسٹ بھی کاروبار کے قیام میں ضرورت مند کو منتخب کرے